اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پمز سانحے کی ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق اہم سماعت مکمل ہو گئی ہے، جس میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔درخواست گزار ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پمز واقعہ ساری دنیا کے سامنے ہے، اس میں قیمتی جانیں گئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم کی جانب سے کس قانون کے تحت انکوائری کمیٹی بنائی گئی، کابینہ کی منظوری کے بغیر کسی انکوائری کمیٹی کی کوئی ویلیو نہیں ہے