سندھ کے مستقبل کے فیصلے کسی ٹی وی بیان، سیاسی خواہش یا لسانی نعرے سے نہیں ہوں گے: قادر خان مندوخیل

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے مستقبل کے فیصلے کسی ٹی وی بیان، سیاسی خواہش یا لسانی نعرے سے نہیں ہوں گے۔قادر خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان ایک آئینی ملک ہے اور ہر معاملے کا راستہ آئین نے واضح کر رکھا ہے۔ نیا صوبہ بنانا ہو یا صوبے کی حدود میں تبدیلی کرنی ہو تو آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت آئینی طریق? کار اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں اور جمہوری طریقے سے اپنا مؤقف ثابت کریں