کراچی کے ڈیفنس ایچ بلاک مارکیٹ میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا کی جانب سے کار سوار نوجوان سے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد معاملہ جھگڑے تک پہنچ گیا۔وائرل ویڈیو میں نوجوان کو ایک خواجہ سرا پر مبینہ طور پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد موقع پر موجود دیگر خواجہ سراؤں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے پیسے مانگنے پر گالی دی اور مبینہ طور پر پہلے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر دونوں فریقین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔