بھاٹی گیٹ پولیس نے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا

 لاہور(کرائم رپورٹر) سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھاٹی گیٹ پولیس کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ خاندانوں میں کھانا اور دیگر ضروری اشیاء￿  تقسیم کیں۔ ایس پی سٹی ڈویڑن بلال احمد کے مطابق ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کھوکھر سیلاب متاثرین کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور خواتین، بچوں اور بزرگوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ شہریوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایس پی بلال احمد نے کہا کہ سٹی ڈویڑن پولیس دیگر اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہری سیلابی خطرات کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔