اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آ باد میں راول ٹائون کیقریب مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست 2افغان باشندے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ملزم خاتون سے موبائل فون چھیننے اور زیادتی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر تھے،اسلام آباد پولیس زیرحراست ڈاکوئوں کی نشاندہی پر ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے راول ٹائون گئی تھی، جنگل میں چھپے 4 افراد نے زیرحراست ملزموں کو چھڑانے کیلئے اندھادھند فائرنگ کردی، جس سے عبداللہ اورملہے خان زخمی ہوئے اور ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔