کینٹ پولیس کی کارروائی، 3ملزم دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن(ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اعوان ڈھائے والا چوکی انچارج بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ مختلف مقامات پر دبنگ کارروائیاں کیں اور اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کو دھر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں شبیر حسین، اللہ دتہ اور نعمت اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو رائفلیں، پمپ ایکشن، پستول، میگزینز، کارتوس اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ کی نمائش، شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیے۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور اسلحہ بردار عناصر کو فوری گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مزید تفتیش کے بعد انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔