مریم نواز عوام کے قریب: ریڑھی بان سے امرود خریدے اور سیلاب متاثرین کو دلاسہ دیا

مریم نواز عوام کے قریب: ریڑھی بان سے امرود خریدے اور سیلاب متاثرین کو دلاسہ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے ساتھ قریبی تعلق برقرار رکھتے ہوئے شیخوپورہ اور قصور کے عوامی علاقوں کا دورہ کیا۔

شیخوپورہ میں مریم نواز نے راستے میں پھل و سبزی کے ٹھیلے پر اچانک رک کر ایک بزرگ خاتون فروش سے ملاقات کی، خاتون سے خوش دلی کے ساتھ مصافحہ کیا، گلے ملیں اور امرود بھی خریدے، جس سے عوام میں خوشگوار تاثر پیدا ہوا۔بعد ازاں وہ قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو تسلی دی اور دلاسہ دیا۔ مریم نواز نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا،"آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ہم نے تمام انتظامات کر رکھے ہیں، آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔"ان کے عوامی انداز اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردانہ رویے کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔