ہماچل پردیش میں ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا، جہاں 4 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ایک سابق فوجی نے باغ سے امرود توڑنے پر رسی سے باندھ کر مارا پیٹا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے بچی کو گھر کے اندر باندھ دیا اور تشدد کیا، جبکہ بچی روتے ہوئے بار بار مدد کی اپیل کرتی رہی۔واقعے کی خبر اس وقت عام ہوئی جب بچی کی مدد کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد عوامی غم و غصے کے باعث پولیس نے فوری کارروائی کی۔پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور بچی کو ملزم سے آزاد کر کے فوری طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور اس کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر دیا گیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔