انگلش ون ڈے کپ: امام الحق کی ایک اور شاندار سنچری، یارکشائر سیمی فائنل میں

انگلش ون ڈے کپ: امام الحق کی ایک اور شاندار سنچری، یارکشائر سیمی فائنل میں

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق شاندار فارم میں ہیں اور انگلش ون ڈے کپ میں رنز کے انبار لگاتے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے یارکشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اور شاندار سنچری اسکور کی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنالی۔میچ میں یارکشائر نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جس کا سہرا امام الحق کی شاندار بیٹنگ کو جاتا ہے۔ انہوں نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے جن میں 10 دلکش چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔یہ امام الحق کی رواں سیزن کی محض 6 اننگز میں تیسری سنچری ہے جبکہ وہ 2 نصف سنچریز بھی اسکور کرچکے ہیں۔ ان کی شاندار فارم کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت ٹورنامنٹ کی چھ اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بناچکے ہیں۔امام الحق کی مسلسل کارکردگی نے نہ صرف یارکشائر کو مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بھی ایک مثبت پیغام دیا ہے کہ وہ مستقبل کے بڑے مقابلوں کے لیے بھرپور فارم میں ہیں۔