بلوچستان: افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، کریک ڈاؤن کا آغاز

بلوچستان: افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، کریک ڈاؤن کا آغاز

بلوچستان میں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی آخری تاریخ ختم ہو گئی ہے، اور انتظامیہ نے صوبے بھر میں تمام افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی انتظامیہ کے مطابق کارروائی میں پولیس، لیویز، ایف سی سمیت دیگر متعلقہ ادارے حصہ لیں گے۔ بلوچستان سے اب تک 42,000 مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔محکمہ داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان میں 3 لاکھ 4 ہزار پی او آر کارڈ ہولڈرز موجود ہیں، جن میں سے 50,000 افغان مہاجرین 10 کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔ مزید یہ کہ چاغی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لیے 4 نئے کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تمام مہاجرین کے خلاف جامع کارروائی کی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔