تمام افغان شہریوں نے ملک چھوڑنے سے قبل اپنے بیانِ حلفی متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دیے۔
ان حلف ناموں میں انہوں نے خود رضا مندی سے وطن واپسی کا اظہار کیا۔اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد میں کل 413 افغان مہاجرین مقیم تھے، جن میں سے 49 افراد کو گزشتہ روز پشاور منتقل کر دیا گیا تھا۔ تازہ واپسی کے بعد 245 افغان مہاجرین اب بھی فیصل آباد میں موجود ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق باقی ماندہ افغان باشندوں کی تلاش جاری ہے، تاکہ ان کی طورخم بارڈر کے ذریعے ڈی پورٹیشن کا عمل مکمل کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی وفاقی پالیسی کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے پروگرام کا حصہ ہے، جو رضاکارانہ بنیادوں پر جاری ہے۔