نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی انس علی، اقرا ، مدثر اور محمد حسنین کو 2 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت
لاہور ( کرائم رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے آن لائن جواء اور غیر قانونی ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی، 4 یوٹیوبر زکے گرد گھیرا تنگ، طلبی کے نوٹسز جاری ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے انس علی، اقرا علی، مدثر حسن اور محمد حسنین کو آن لائن جواء اور غیر قانونی ٹریڈنگ میں ملوث ہونے پر طلب کر لیا، اور ان یوٹیوبرز کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں، آن لائن جواء اور غیر قانونی ٹریڈنگ میں مبینہ ملوث یوٹیوبرز کو 2 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔