سیلاب : 28موضع جات متاثر، 26ہزارمکین ریسکیو

 18ریلیف کیمپ فعال ، 6ریلف کیمپ سرکاری سکولوں میں قائم
لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور کی سیلابی صورتحال کے باعث 28 موضع جات متاثر، 26ہزار 65مکینوں اور 3ہزار 222مال مویشی ریسکیو کئے گئے، 18ریلیف کیمپس فعال کئے گئے۔ رپورٹ اہداف کے مطابق تحصیل سٹی کے8موضع جات متاثر ہوئے،ساندہ ،بابوصابو ،سگیاں ،نوناریاں ،شیراکوٹ ،گنجاں کلاں ،بہادرو، چمرو پور متاثر ہوئے ،تحصیل سٹی میں 6ریلف کیمپ سرکاری سکولوں میں فعال کئے گئے ،ریلیف کیمپ ملتان روڈ، بند روڈ ،ریڈیگن روڈ ،راوی روڈ ،داتا دربار اور گلشن راوی جی بلاک میں فعال کئے گئے ،تحصیل سٹی 9سو گھروں ،25سو 30مکینوں کو ریسکیو کیا گیا، تحصیل سٹی 13سو 72مال مویشی محفوظ مقامات پر پہنچائے گئے،تحصیل راوی کے10موضع جات متاثر ہوئے،شاہدرہ ،بھمہ ،چونگیاں جودا، کرول وار، اینو بھٹی ،تار ا گڑھ ،جیا موسیٰ ،کوٹ بیگم اور ہربو جبو متاثر ہوئے، تحصیل راوی میں 4 ریلف کیمپ سرکاری سکولوں میں فعال کئے گئے،موضع مانگا، رنگیل پور اور موہلنوال متاثر ہوئے ، تحصیل رائیونڈ میں 3 ریلیف کیمپ سرکاری سکولوں میں فعال کئے گئے،تحصیل علامہ اقبال میں 100 گھروں سے 35سو مکینوں کو ریسکیو کیا گیا۔کمشنر و ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ پانچ تحصیلوں میں فوڈ ،میڈیکل ،ویٹرنری ،ریسکیو اور ایمرجنسی ریسپانس کیمپس فعال کئے گئے ہیں۔