ریسکیو 1122نے 32096افراد کو ریسکیو کیا تھا : ترجمان

 لاہور(کرائم رپورٹر)حالیہ فلڈ میں اب تک دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے154413لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، ترجمان ریسکیوپنجاب فاروق احمد کے مطابق پنجاب بھر کے سیلابی علاقو ں میں 827 ریسکیو بوٹ کے ساتھ فلڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے گزشتہ روز پنجاب بھر کے سیلابی علاقہ جات سے 32096 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا فوری ریسکیو سروسز کیلئے ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں اور اپنی لوکیشن ضرور بتائیں گزشتہ روز بہاولپور سے 11747 لوگوں کو،رحیم یار خان سے 5935، پاکپتن سے 2114، اوکاڑہ سے 1605،وہاڑی سے 1560، ٹونہ ٹیک سنگھ سے 1216، حافظ آباد سے 1117،لاہور سے 1098، ننکانہ صاحب سے 1013 ، قصور سے 994 ، بہاولنگر سے 762، جھنگ سے 715اور ملتان سے 480لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی،گزشتہ روز نارووال سے357لوگوں کو ، لودھراں سے 251، گوجرانوالہ سے 244، مظفر گڑھ سے 183، خانیوال سے 162، ساہیوال سے 137، فیصل آباد 114، چنیوٹ سے 104، شیخوپورہ سے 127 لوگوں کو جبکہ ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور سرگودھا سے 47 لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی،مجموعی طور پر اب تک بہاولپور سے 42355، قصور سے 17528، پاکپتن سے 13147، اوکاڑہ سے 10715، ننکانہ صاحب سے 7447، رحیم یار خان سے 6413 ، وہاڑی سے 6364، نارووال سے 5782 ، حافظ آباد سے 5665، سرگودھا سے 5098، گوجرانوالہ سے 5074 اوربہاولنگر سے 4434 لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی،مجموعی طور پر اب تک منڈی بہاوالدین سے 3868 لوگوں کو ، لاہور سے 2234، لیہ سے 2081 ، جہلم سے 1983، سیالکوٹ سے 1785، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 1703، ڈیرہ غازی خان سے 1650،جھنگ سے 1350، شیخوپورہ سے 1185 اور چنیوٹ سے 1180 لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی،مجموعی طور پر اب تک میانیوالی سے 961 لوگوں کو، مظفر گڑھ سے 884، ملتان سے 868 ، گجرات سے 785، خانیوال سے 668، لودھراں سے 525، ساہیوال سے 218، فیصل آباد سے 211، راجن پور سے 190 ، اٹک سے 53لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی،قصور میں 81 ریسکیو بوٹ، لاہور میں 17، اوکاڑہ میں 37،پاکپتن میں 26، بہاولنگر میں 27، ملتان میں 32، فیصل آباد میں 9، ساہیوال میں 8، وہاڑی میں 18، بہاولپور میں 20 اور لودھراں میں 10 ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں،سیالکوٹ میں 37 ریسکیو بوٹ، شیخوپو رہ میں 23، گجرات میں 16، گوجرانوالہ میں 36، منڈی بہاوالدین میں 22 ، حافظ آباد میں 43 اور رحیم یارخان میں 15 ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں سرگودھا میں 12 ریسکیو بوٹ،چنیوٹ میں 25، جھنگ میں 44، نارووال میں 30، ننکانہ صاحب میں 14، خانیوال میں 19، میانوالی میں 20، لیہ میں 30 ، مظفر گڑھ میں 34 ، ڈیرہ غازی خان میں 45 اور ٹونہ ٹیک سنگھ میں 11ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں،