پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس بدھ کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور رانا جمیل منج کی جانب سے بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور کے گردونواح میں سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ افراد کی امداد اور ریلیف کیمپس کے قیام سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اس دوران متاثرہ علاقوں میں راشن کی فراہمی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے حکمت عملی بھی زیرِ غور آئے گی۔
اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 21 ستمبر کو سالگرہ کی تقریب کے انعقاد کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ یونین کونسلز کی سطح پر پارٹی تنظیموں کو مزید متحرک کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا تاکہ عوامی سطح پر پارٹی کو فعال بنایا جا سکے۔