پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 461 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 461 پوائنٹس بڑھ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 461 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 49 ہزار کی سطح بحال کرنے میں کامیاب رہا۔اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس 149,079 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے استحکام کا مظہر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عالمی اور مقامی مالیاتی حالات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری تھا، تاہم کاروباری طبقے کو توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید مستحکم ہوگی۔