عدالت پہلے ہی چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرچکی ہے
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی بارے فیصلہ 8ستمبرکوجاری کیے جانے کاامکان ہے عدالت پہلے ہی چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرچکی اہے۔سماعت کاجسٹس بابرستار نے تحریری حکمنامہ جاری کردیاتھا۔جس میں چیئرمین پی ٹی ا?ئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو 8ستمبر تک تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کر دی تھی، عدالت نے کہا تھاکہ جو فریق تحریری دلائل جمع کرانا چاہتا ہے 8ستمبر تک جمع کروا سکتا ہے،وفاقی حکومت چیئرمین پی ٹی اے کے پراسیس کا ریکارڈ جمع کرانا چاہے تو کرواسکتی ہے۔جسٹس بابرستار نے کہاکہ کیس میں فریقین کے وکلا کے تفصیلی دلائل پہلے ہی سنے جا چکے ہیں،ہائیکورٹ اختیارات میں ترمیم کے بعد فریقین کو مزید عدالتی معاونت کا موقع دیا گیا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل چھٹی پر ہیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے وفاق کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگا، پی ٹی اے کے وکیل نے بھی بیرون ملک ہونے کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔