نئی وفاقی آئینی عدالت کے ججزکی تعدادرواں ہفتے مکمل کیے جانے کاامکان

مزیدججزکے ناموں کی فہرست بھی سامنے آجائیگی‘نئی وفاقی آئینی عدالت کے ججزکی تعداد13ہوگی 
اسلام آباد(آن لائن)نئی وفاقی آئینی عدالت کے ججزکی تعدادرواں ہفتے مکمل کیے جانے کاامکان ہے ،مزیدججزکے ناموں کی فہرست بھی سامنے آجائیگی۔نئی وفاقی آئینی عدالت کے ججزکی تعداد13ہوگی ۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کیے جانے اور حلف اٹھانے کے بعدججزکے حلف اٹھانے کاسلسلہ بھی تاحال جاری ہے ۔ایف سی سی میں ابتدائی طور پر 6 دیگر جج شامل ہونے تھے ، چیف جسٹس کے علاوہ 4 سپریم کورٹ اور 2 ہائی کورٹس سے لیے جانے تھے تاہم ابتدائی ارکان کے طور پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی (سپریم کورٹ)، جسٹس کے کے آغا (سندھ ہائی کورٹ)نے حلف اٹھالیاہے باقی ججزبھی رواں ہفتے حلف اٹھائیں گے ایف سی سی کی ابتدائی تعداد کا تعین صدارتی حکم کے ذریعے کیا گیاہے، صدرِ مملکت نے ، چیف جسٹس ایف سی سی سے حلف لیااور ، جب کہ باقی ججز نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس سے حلف اٹھایاہے ۔وزارت قانون کے حکام نے تصدیق کی کہ صدرِ مملکت وزیرِ اعظم کی سفارش پر باقاعدہ تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، مجوزہ ترمیم کے تحت صدرِ مملکت کو نئے تشکیل شدہ عدالت میں تقرریوں کے لیے آئینی اختیار حاصل ہوگا۔