بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقررکیے جانے کاامکان

اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی ان درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقررکا تحریری حکم نامہ بھی جاری کرچکی ہے
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران اور ان اکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں رواں ہفتے سماعت کے لیے مقررکیے جانے کاامکان ہے عدالت پہلے ہی ان درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کرچکی ہے اور اس بارے تحریری حکم نامہ بھی جاری کرچکی ہے۔سابقہ سماعت پرچیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہاتھا کہ رجسٹرار آفس کو کیس جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اگر آئندہ ہفتے کیس مقرر نہیں ہوتا تو پھر یہ تمام مشق لاحاصل ہے، اگر کیس آئندہ ہفتے مکمل نہ ہوا تو پھر سال کے لیے مقرر نہ ہو، میں نہیں آؤں گا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ میں رپورٹ منگوا کر دیکھ لیتا ہوں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2 بار کہا کہ پراسیکیوٹر تعینات نہیں ہوئے، پھر پراسیکیوٹر نے پیش ہو کر کہا کہ ہمیں وقت دیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ نے یہ پرانی باتیں ہو گئی ہیں، جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ 5 تاریخیں ہوگئی ہیں، ہمارا کیس نہیں لگ رہا، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کونسی درخواست ہے جو آج فکس ہے؟، سلمان صفدر نے کہا کہ ہماری جلد سماعت کی دو متفرق درخواستیں ہیں۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ بانی والے کیس میں نوٹس ہوا ہے؟ سلمان صفدر نے کہا کہ نوٹس تو بہت پہلے ہو چکا، اس کے بعد نیب نے تاریخیں لیں، ہم نے کبھی میڈیکل گراؤنڈ نہیں لیا، بشریٰ بی بی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں، دونوں کو تمام مقدمات میں بریت یا ضمانت مل چکی ہے