سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس رواں ماہ کے آخرمیں بلائے جانے کاامکان

اسلام آباد(آن لائن)اعلیٰ عدلیہ کے ججزکے احتساب کااعلیٰ ترین فورم سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس رواں ماہ کے آخرمیں بلائے جانے کاامکان ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوجج صاحبان کے خلاف دائر شکایات کاجائزہ لیاجاسکتاہے،جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعجازاسحاق کے حوالے سے شکایات درج کرائی گئی تھیں۔جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف مبینہ طورپرایل ایل بی کی ڈگری جعلی ہونے جبکہ جسٹس سردار اعجازاسحاق کے خلاف مبینہ طورپربدعنوانی کے الزامات عائدکیے گئے ہیں