ایشین گیمز ہاکی: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین گیمز ہاکی: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین گیمز کے ہاکی سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدا سے ہی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم کھیل کے اختتامی لمحات میں بھارت نے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے سے صرف ایک منٹ قبل چوتھا اور فیصلہ کن گول اسکور کرکے پاکستان کو شکست دے دی اور فائنل میں جگہ بنا لی۔