ایشین گیمز: بھارت نے سری لنکا کو 45 رنز پر آؤٹ کرکے فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین گیمز: بھارت نے سری لنکا کو 45 رنز پر آؤٹ کرکے فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

نشین میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے ایشان کشن کے ناقابل شکست 80 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، جبکہ ویبھاؤ سوریاونشی 38 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے تھارندو رتنائیکے اور ساہن آراچیگے نے 2،2 جبکہ ونوجا ساہن، لاستھ کروسپولی اور نوانیدو فرنانڈو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور پہلے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے 2 وکٹیں گنوا بیٹھی۔وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور سری لنکا کی پوری ٹیم 9.5 اوورز میں صرف 45 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نوانیدو فرنانڈو 15 رنز کے ساتھ ٹیم کے واحد بلے باز رہے جو ڈبل فیگرز میں پہنچ سکے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما نے 2،2 جبکہ واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ہفتے کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے مدمقابل ہوں گے۔