کراچی: منشیات کیس، ملزمہ انمول عرف پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری

کراچی: منشیات کیس، ملزمہ انمول عرف پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری

کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور کامران کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے ملزمہ پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے وومن جیل حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ملزمہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے اسے 14 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کے مطابق آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی، جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ وومن سے ملزمہ کو پیش نہ کیے جانے پر جواب بھی طلب کرلیا گیا۔