کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کی مدد سے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسز نے ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔