گوادر میں سکیورٹی فورسز نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان سے منسوب دہشت گردوں نے گوادر میں ایک تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دیگر مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مزید دہشت گردوں سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے کو ممکنہ بارودی مواد اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) سے محفوظ بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے، تاکہ علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے اور کسی ممکنہ خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔