بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو کامیاب آپریشنز کے دوران سات دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا جہاں "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کیا گیا جہاں "فتنہ الہندستان" کا ایک اور خفیہ ٹھکانہ تباہ کیا گیا اور اس کارروائی میں مزید دو دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد بلوچستان میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ملک میں پھیلائی جانے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز پر عزم ہیں اور قوم کی خواہش ہے کہ بھارتی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔