ایشین گیمز کرکٹ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 63 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کرکٹ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 63 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 63 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔

نشین میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے تھارندو رتھنائیکے نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔سری لنکا نے ابتدائی چار اوورز میں صرف 21 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں، تاہم کپتان سہان آراچچگے اور رتھنائیکے نے اننگز کو سنبھال لیا۔ رتھنائیکے نے صرف 32 گیندوں پر 65 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 46 گیندوں پر 93 رنز کی شراکت قائم کی، جس کی بدولت سری لنکا نے آخری پانچ اوورز میں 64 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم سری لنکن اسپن اور فاسٹ بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور 17.3 اوورز میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔تھارندو رتھنائیکے نے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نوان تھشارا اور دیگر اسپنرز نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔