تجاوزات قائم کرنیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں:سید عبدالرحیم شیرازی

بلاتفریق مقدمات ، میونسپل کارپوریشن، پیرا کے عملہ کو ملاکر گرینڈ آپریشنز کئے جائیں، سی ٹی او
 لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کا ٹریفک بہاؤ میں خلل کا باعث بننے والی رکاوٹوں کو فوری ہٹانے کا حکم، ٹریفک بہاؤ میں خلل اور تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق مقدمات کے اندراج کروائے جائیں جبکہ میونسپل کارپوریشن، پیرا کے عملہ کو ساتھ ملاکر گرینڈ آپریشنز کئے جائیں، سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی  کاکہنا ہے کہ آگاہی اور وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم کرنیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے انتہائی خطرناک ڈرائیونگ پر 594 مقدمات ،غیر قانونی پارکنگ اسٹنڈز قائم کرنے پر 287 مقدمات  ،ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 50،رانگ پارکنگ پر 52 جبکہ ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 217 ذ اور کمرشل گاڑی کے مقررہ سائز سے بڑی باڈی پر24 مقدمات جبکہ ایل پی جی سلنڈرز لگانے پر 19 مقدمات جبکہ غیر قانونی گرین و جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر 115 اور ون ویلنگ پر 11 مقدمات درج کروائے گئے ہیں