لاہور: رینٹ پر گاڑی لے کر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: رینٹ پر گاڑی لے کر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے رینٹ کے بہانے قیمتی گاڑی حاصل کرکے فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق سیف سٹی کی جانب سے موصول ہونے والے الرٹ پر ڈولفن ٹیم نے ایل ڈی اے سگنل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی روک کر ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑی بلیک لسٹ تھی اور اس حوالے سے تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم شہریار نے 4 ماہ قبل گاڑی رینٹ پر حاصل کی تھی، جس کے بعد اسے فروخت کرکے فرار ہوگیا تھا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو برآمد شدہ گاڑی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا ہے۔