مفت درسی کتب فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار، 75 سرکاری کتابیں برآمد

مفت درسی کتب فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار، 75 سرکاری کتابیں برآمد

اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران مفت سرکاری درسی کتب فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔

 انتظامیہ کے مطابق، ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ کارروائی سرکاری گریجویٹ کالج کے بالمقابل واقع ایک بُک ڈپو پر کی گئی، جہاں غیر قانونی طور پر وہ کتب فروخت کی جا رہی تھیں جو طلبہ کو سرکاری سطح پر مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

چھاپے کے دوران دکان سے 75 سرکاری درسی کتابیں برآمد ہوئیں، جنہیں بغیر اجازت فروخت کیا جا رہا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ تعلیمی وسائل کی چوری اور ناجائز فروخت کو روکا جا سکے۔