لاہور: ملت پارک میں قاتل ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے والا گرفتار

لاہور: ملت پارک میں قاتل ڈور اور پتنگیں فروخت کرنے والا گرفتار

لاہور کے علاقے ملت پارک میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خونی کھیل پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم وسیم کو نیشنل بینک کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 12 چرخیاں قاتل ڈور اور درجنوں پتنگیں برآمد کیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام نے واضح کیا کہ پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہے اور اس خونی کھیل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا شوق سے باز رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔