لاہور: پولیس نے گاڑی چوری اور 50 لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عنصر نے ایڈن ٹاور کے قریب 15 کو پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی، جس میں اس نے کہا کہ 5 ڈاکو اس سے 50 لاکھ روپے اور ایک لینڈ کروزر گاڑی چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی تو ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکمہ نہیں دے سکا۔ گلبرگ پولیس نے جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم عنصر کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کا بینک کے ساتھ لین دین کا مسئلہ تھا، جس کے باعث اس نے گاڑی بینک سے لی تھی، اور اس نے اس جھوٹی کال کے ذریعے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ملزم عنصر کے خلاف جھوٹی کال کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور اسے انوسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ذاتی عناد یا کسی اور مقصد کے لیے جھوٹی 15 کالز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔