بحیرہ احمر میں تیل بردار جہاز پر مسلح افراد کا قبضہ، صومالیہ لے جانے کی اطلاعات

صنعا(آئی این پی )یمن کے کوسٹ گارڈ کے مطابق بحیرہ احمر کے پانیوں میں نامعلوم مسلح افراد نے تیل بردار جہاز پر قبضہ کر لیا   اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے خلیج عدن کے راستے صومالیہ کی سمت لے جایا جا رہا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یمن کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں شبوا صوبے کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز ایم/ٹی یوریکا کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے