ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگے گا:وزیر خزانہ

ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگے گا:وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عمل جاری ہے اور اس سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد تک پہنچانے کا ہدف برقرار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس مقدمات سے حاصل ہونے والا ریونیو شارٹ فال کم کرنے میں مددگار ہوگا۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے ہیں اور حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کو 11 فیصد تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہے، لیکن اضافی ٹیکس عائد نہیں کیے جائیں گے۔