اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جو ریٹیلرز پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں، ان پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
وزیراعظم سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے چیئرمین زید بشیر کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں ریٹیلرز کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کے اہم اعلانات:
ٹیکس نیٹ میں شامل ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کی یقین دہانی۔نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات۔استعمال شدہ اشیاء کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے سخت اقدامات۔مقامی صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ترغیب تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں۔معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا عندیہ۔
ریٹیلرز کے وفد کا وزیراعظم کو خراجِ تحسین
وفد کے شرکاء نے معیشت کے استحکام کے لیے حکومتی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور شرح سود میں کمی سے مصنوعات کی کھپت اور پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ریٹیلرز نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے باعث صنعتوں کا پہیہ تیزی سے چلنے لگا ہے، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیکس نیٹ میں شامل کاروباری افراد کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔