ایف بی آر کو 8 ماہ میں 601 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

ایف بی آر کو 8 ماہ میں 601 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فروری 2025 کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ریونیو کا شارٹ فال 601 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے فروری میں 983 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں صرف 850 ارب روپے جمع کیے، جس کے نتیجے میں 133 ارب روپے کا فرق سامنے آیا۔جولائی 2024 سے فروری 2025 تک ایف بی آر نے مجموعی طور پر 7,349 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، جبکہ اس عرصے کے لیے ہدف 7,995 ارب روپے مقرر تھا۔ اس طرح ایف بی آر مطلوبہ ریونیو وصولیوں میں 601 ارب روپے کے خسارے کا شکار رہا۔ماہرین کے مطابق ریونیو شارٹ فال سے حکومت کے مالی اہداف پر دباؤ بڑھ سکتا ہے اور مزید سخت معاشی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔