بھارتی علاقے لداخ میں ریاستی حیثیت کے مطالبے کی بھوک ہڑتال زور پکڑ گئی ہے، جو 10 ستمبر سے جاری ہے اور اب سخت جھڑپوں میں بدل گئی ہے۔
لیہہ ایپکس باڈی (LAB) کے 15 میں سے 2 کارکنان کی حالت بگڑنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔LAB یوتھ ونگ نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا، جس کے بعد سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے پولیس کی گاڑی اور بی جے پی دفتر کو آگ لگائی، اور پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے ذریعے انہیں منتشر کیا۔LAB کا موقف ہے کہ جب تک ریاستی حیثیت اور آئین کے چھٹے شیڈول میں شمولیت کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔لداخ کے عوام 2019ء میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور یونین ٹیریٹری کے درجے کے بعد سے ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظات کے لیے مطالبات کرتے آ رہے ہیں۔