مدغاسکر میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عوام، پانی اور بجلی کی کمی، بدعنوانی، خراب حکمرانی اور بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہروں کی قیادت جین زی کر رہے ہیں، اور یہ مظاہرے پُرتشدد ہو چکے ہیں۔مظاہرین کے ساتھ فوج کے شامل ہونے کے بعد صدر انڈری راجولینا ملک سے فرار ہو گئے۔ اب تک جاری مظاہروں میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یہ صورتحال ملک میں سیاسی اور معاشرتی بحران کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔