آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ راولاکوٹ، چناری، شاردہ، نیلم، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔سیکیورٹی اداروں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی عوامی املاک کو نقصان پہنچانے یا معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے پیشِ نظر علاقے میں انتظامیہ اور پولیس کے اضافی جوان تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔اس فیصلے سے یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ کشمیری عوام نے مفاد پرست عناصر کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے امن اور استحکام کو ترجیح دی ہے۔