ساہیوال ،چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ماں باپ کی شفقت سے محروم اور عدم توجہی کا شکار 17 کمسن بچوں کو عدالت کے حکم پر والدین کے حوالے کر دیا۔ترجمان کے مطابق چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر غیر رجسٹرڈ این جی او "احمد ویلفیئر فا ئونڈیشن" چیچہ وطنی سے 18 کمسن بچوں کو غیر قانونی طور پر رکھنے پر حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا۔