لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 9ماہ کے لے پالک بچے کو حقیقی والدین کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے یہ حکم۔بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں لے پالک بچے کو حقیقی والدین کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد جاری کیاہے ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار نے کہاکہ خاتون نے 9ماہ کا بچہ زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے جبکہ لے پالک والدہ کا موقف تھا کہ حقیقی والدین 3دن کے بچے کو چھوڑ کر چلے گئے تھے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر بچے کو حقیقی والدین کے حوالے کردیا۔