چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دوہریقتل کیمقدمہ میں ملوث اشتہاری سعید احمدکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،جبکہ2 ساتھی فرار ہوگئے،پولیس نیاشتہاری سعید احمدکی موجودگی کی اطلاع پا کر چک نمبر 19 چودہ ایل میں ریڈ کیا تو ملزم نے 2 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا تو سعید احمد زخمی حالت میں پایا گیا۔