مبینہ مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2ساتھی فرار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارجبکہ دوساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 18 چودہ ایل میں صبح اڑھائی بجے پولیس اور ڈاکو ئوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 24 چودہ ایل کارہائشیڈاکو محمد ارشاد ولد سلطان بلوچ زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ اس کے دوساتھی 21 چودہ ایل کے رہائشی سعید ولد احمد یار اور اعجاز ولد منظورملزم کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ زخمی ملزم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل اور گولیاں بر آمد ہوئیں۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے نوریز عباس انسپکٹر کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔