شوہر سلیم نے والد رمضان کے ساتھ مل کر مقدس کو تشدد کا نشانہ بنایا
لاہور (کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین بچوں کی ماں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق مقدس بی بی کی شادی سات سال قبل سلیم نامی شخص سے ہوئی تھی جن کے تین بچے ہیں۔سلیم آئے روز بیوی پر تشدد کرتا اور بغیر کسی وجہ کے مارتا پیٹتا تھا۔ واقعہ کے روز سلیم نے اپنے والد رمضان کے ساتھ مل کر مقدس بی بی پر بدترین تشدد کیا اور اس کا موبائل فون بھی چھین لیا خاتون کے بھائی ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خاں اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور واضح کیا کہ خواتین کے حقوق پامال کرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی