لاہور (کرائم رپورٹر) 3افراد کی پراسرار ہلاکت ،اسلام پورہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 65 سالہ نامعلوم شخص بھی ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ اسی طرح ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹکٹ گھر کے پاس فٹ پاتھ سے 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔سبزہ زار کے علاقے ڈوبن پورہ کے قریب 60 سالہ ہدایت اللہ دم توڑ گیا۔