راولپنڈی: پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کی شفافیت پر زور دیا ہے۔
انتخابات صاف اور شفاف نہ ہوئے تو اس سے ملک کی ترقی کی راہیں متاثر ہوں گی اور سیاسی استحکام میں مشکلات پیدا ہوں گی۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ اس بار ان کی جماعت گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی، تاہم انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں پر زور دیا کہ ووٹرز کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے شفاف انتخابات یقینی بنائیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ احسن اقبال سے ویلی روڈ پر فوری کام شروع کرنے کے سلسلے میں بات کریں گے تاکہ بنیادی انفراسٹرکچر کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان کے خوبصورت اضلاع، خاص طور پر استور کی تعریف بھی کی اور کہا کہ اس خطے کی قدرتی خوبصورتی اور سیاحتی مواقع کو محفوظ اور فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔