سندھ ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی 26 ویں آئینی ترمیم کی درخواست سننے سے انکار کر دیا

سندھ ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی 26 ویں آئینی ترمیم کی درخواست سننے سے انکار کر دیا

کراچی:سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سننے سے انکار کر دیا۔
درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس جنید غفار نے کہا کہ درخواست وہی بینچ سنے گا جس نے پرمیشن دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا بینچ 23 دسمبر کو موجود ہوگا، اس دن درخواست سنی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے اور 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔