ملک کی خرابیوں کی وجہ صرف الیکشن چوری ہے:شاہد خاقان عباسی

ملک کی خرابیوں کی وجہ صرف الیکشن چوری ہے:شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام خرابیوں کی بنیادی وجہ الیکشن چوری ہے۔

انہوں نے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو سوال آج وکلاء کر رہے ہیں، وہی سوال سارا پاکستان کر رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ امیر ہو رہے ہیں جبکہ آئین اور قانون کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ اگر ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو تو معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 53 سال پہلے مشرقی پاکستان کا مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ہم نے آدھا ملک کھو دیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں عوام کی رائے کا احترام نہ ہو اور الیکشن چوری ہوں، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں جو غیر شفافیت کو ظاہر کرتی ہیں۔