راولپنڈی: سی سی ڈی ٹیم نے بھابھڑا بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں مطلوب تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے ٹیوشن سے گھر واپس آتی لڑکی کو ہراساں کیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی، جس کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی ریکارڈ ہوا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ وارث خان راولپنڈی میں درج ہے۔سی سی ڈی ٹیم نے ریڈ کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران پسٹل لوڈ کرتے ہوئے فائر اس کے اپنے ہاتھ پر لگ گیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے ساتھ بدتمیزی یا ہراسمنٹ میں ملوث کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔