خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ فاطمہ کی حالت میں بہتری، ڈاکٹرز کی بریفنگ

خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ فاطمہ کی حالت میں بہتری، ڈاکٹرز کی بریفنگ

یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ فاطمہ کے علاج کے حوالے سے ڈاکٹرز نے میڈیا بریفنگ دی۔

ڈاکٹر فاروق افضل نے بتایا کہ طالبہ کی حالت میں بہتری آئی ہے۔پروفیسر جودت سلیم کے مطابق، فاطمہ کو برین انجری کے باعث ابتدا میں حالت تشویشناک تھی، اور وہ گزشتہ روز ڈیڑھ بجے ہسپتال لائی گئی۔پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ چھاتی پر شدید انجریز تھیں اور بچی کو دو خون کی بوتلیں کل اور آج لگائی گئی ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق علاج کے بعد فاطمہ کی صحت میں بہتری کی امید ہے اور نگرانی جاری ہے۔